شادی میں نہ کوئی دلہن تھی، نہ نکاح ہوا اور نہ ہوئی رخصتی۔۔۔ جانیے دلہا باراتیوں سمیت گاڑی میں کیوں گھومتا رہا؟

image

آئے دن سوشل میڈیا پر شادی کے متعلق طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں، جہاں دلہا موڑ سائیکل پر بارات لے کر پہنچ جاتا ہے، تو کہیں دلہن کو عین شادی کے موقعے پر باس کا فون آجاتا ہے۔ تاہم چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں نہ کوئی دلہن ہے، نہ نکاح اور نہ کوئی رخصتی ہوئی، پھر بھی دلہا باراتیوں کے ساتھ شہر میں گھومتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام کے ایک گاؤں میں محلے والوں نے شادی نہ کرانے پر ناراض ہوکر، گھر سے جانے والے شخص کی انوکھی شادی کروا دی۔

اس شادی میں نہ تو دلہن تھی، نہ کوئی نکاح، اور نہ تو رخصتی ہوئی۔ مگر دلہے کو باراتیوں سمیت گاڑی میں بیٹھا کر پورے بینڈ باجے کے ساتھ شہر کا گشت کروایا گیا، جبکہ اس موقعے پر لوگوں نے رقص بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US