کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔ لیکن اسکردو اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے زلزلے کی شدت کا ریکٹر سکیل پر پیمانہ 3.5 بتایا گیا۔ البتہ مرکز سکردو بتایا جا رہا ہے۔ کشمیر میں لداخ کے مقام پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کی شدت 5.3 بتائی جا رہی ہے۔