گھر بیٹھے لوگ اور آن لائن بزنس کرنے والے افراد کے لیے اپنا کاربار کرنے کے حوالے سے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
کراچی کے مصروف ترین علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب قائم صائمہ پاری اسٹار مارکیٹ میں اب آپ لوگ باآسانی دکان کرائے پر لے سکتے ہیں جن کا 6 ماہ تک کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے یوٹیوبر شیف عظمیٰ نے اپنی ایک تفصیلی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے تمام معاملات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔
ویڈیو میں شیف عظمیٰ نے کہا کہ جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نادر موقع ہے۔ جو بھائی بہن کاروبار کے لیے جگہ کی تلاش میں ہیں اُن کے لیے صائمہ پاری اسٹار مارکیٹ میں دکانیں دستیاب ہیں۔ صارف بنا پیسہ خرچ کیے دکان حاصل کرسکتے ہیں۔
ویڈیو میں شیف عظمیٰ کے ہمراہ ایک بلڈر شریف خان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو افراد گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کر رہے ہیں ان کو ہم 6 ماہ تک مفت دکانیں دیں گے۔
بلڈر شریف خان نے رابطے کے لیے اپنا واٹس ایب نمبر بھی فراہم کیا ہے جس سے آپ رابطہ کر کے دکان حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید جانیئے ذیل میں دی گئی اس ویڈیو میں۔