جامعہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے قدیم استاد مولانا عبدالرزاق لدھیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ کئی روز سے کراچی کے میمن ہسپتال میں داخل تھے لیکن آج دوپہر انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جا رہی ہے۔
ان کی نماز جنازہ مغرب بعد جامعہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی جائے گا۔
تدفین جامعہ فاروقیہ فیز ۲ میں ہوگی۔ مولانا عبدالرزاق لدھیانوی نے تقریبا 63 سال جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون میں تدریس کی۔ ان کا انتقال 82 سال کی عمر میں ہوا۔
حفید محمد یوسف لدھیانوی کے مطابق
مولانا صاحب طویل عرصہ سے علیل تھے، علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے استاد اور انتہائی مخلص ،متقی پرہیز گار انسان تھے،پوری زندگی دین کی ترویج و اشاعت میں صرف کی اور تدریسی خدمات انجاد دیتے رہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔