سوشل میڈیا پر ایسی کئی پوسٹ دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان 6 بھائیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے 6 بہنوں سے شادیاں کی ہیں۔
ملتان میں ایک ایسی انوکھی اور اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جہاں 6 بہنوں نے اپنے چاچا کے 6 بیٹوں سے ایک ہی دن شادی کرلی۔ خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
یہ شادیاں کچھ اس طرح ہوئیں کہ بڑے بھائی کو 6 بہنوں کی بڑی بہن سے محبت ہو جاتی ہے، دونوں کی بات چیت اس حد تک ہوتی ہے کہ بات شادی تک چلی جاتی ہے۔ لڑکی کے والد لڑکے کے طایا ہیں۔ لڑکے کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ ہم 6 بھائیوں کی اپنی 6 بیٹیوں سے شادی کرا دیں۔
سوشل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ گھر والوں کو منانے میں دو سال لگ گئے، میرے ساتھ ساتھ دیگر بھائی بھی راضی ہوتے گئے۔ اس طرح ہم سب نے اجتماعی شادی کر لی۔
بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ تقریبا سب کی اپنی مرضی کی ہی شادی ہے۔ گھر کے بڑوں کو فیصلہ بتایا باقی سب انہوں نے کیا۔ بھائی کا کہنا تھا کہ بیوی پرہیزگار ہے، سب کا احترام کرتی ہے، بڑوں کی عزت کرتی ہے۔ جبکہ بڑی بھابھی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر سب کو خوش رکھتے ہیں۔
جبکہ ایک اور چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ اپنی شادی کے لیے باہر سے تین لاکھ کی ویس کوٹ لے کر آیا ہوں،اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے 10 لاکھ بھی خرچ کردوں گا۔ ہم تین بڑے بھائی تو ساتھ گھومنے جائیں گے مگر چھوٹے بھائیوں کا کچھ پتہ نہیں۔ ان کا
مزید کہنا تھا کہ میری بیوی 5 وقت کی نماز پڑھتی ہے، قرآن کی تلاوت بھی کرتی ہے۔
ان 6 بھائیوں کے درمیان محبت دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔
ایک اورانٹرویو دیتے ہوئے دلہن نے بتایا کہ: '' ہمارے ہاں ایک ساتھ شادیاں کرنے کی روایت ہے، اس سے اضافی خرچے سے بھی بچ جاتے ہیں اور غیر ضروری رسومات بھی نہیں کی جاتی ہیں۔ ہم 6 بہنیں شروع سے ہی ایک ساتھ رہنے کے خواہش مند تھے اور ہمارے چچا کے بیٹے بھی خوش مزاجی سے رہتے تھے، گھر والوں نے بھی اس شادی پر رضامندی کا اظہار کیا اور شادی کی خوشیاں دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ ''
دولہے میاں کا کہنا ہے کہ: '' ہم بھائیوں نے پسند کی شادی کی ہے جس پر والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ہمیں خوشی ہے کہ اب ہم جوائنٹ فیملی بننے جا رہے ہیں۔ یہ اتفاق کہیں یا پھر نصیب، ہم بھائیوں نے بچپن سے ہی یہ ٹھان لی تھی کہ ایک ہی گھر میں ایک ہی وقت میں شادی کریں گے اور آج یہ خواب پورا ہوا۔ ''