بچپن کا پیار گانے سے مشہور ہونے والا بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی۔۔ اس کی حالت اب کیسی ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ایک گانے سے شہرت پانے والے کم سن ساہدیو دِردو ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بسپن کا پیار (بچپن کا پیار) گانے والے ساہدیو اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے جہاں ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں ان کے سر پر کافی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیرِاعلیٰ نے متعلقہ عملے کو حکم دیا ہے کہ ساہدیو کے علاج کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے۔ ساہدیو شدید زخمی ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں

ساہدیو نے 2019 میں وائرل ہونے والا گانا کلاس میں کھڑے ہو کر ٹیچر کے سامنے گایا تھا۔ ان کا انوکھا انداز لوگوں کو اتنا بھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US