شیر کی دہشت اور اور شکار کے بارے میں تو آپ نے بہت کچھ سن رکھا ہوگا لیکن حال ہی میں ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو شیر کے شکار کی دہشت سے ڈرا کر رکھ دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا گاڑی کے قریب موجود ہے اور ساتھ ہی کئی سیاح بھی ہیں۔ آناً فاناً شیر آتا ہے اور کتے کو دبوچ کے ساتھ لے جاتا ہے۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔