پتنگ اپنے ساتھ آدمی کو بھی لے اڑی۔۔۔ جانیے ہوا میں جھومتے شخص کے ساتھ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

image

آپ نے لوگوں کو پتنگ کو اڑاتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی پتنگ کے ساتھ کسی شخص کو اڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو سرلنکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب پتنگ کو اڑانے والے شخص کو پتنگ خود اپنے ساتھ اڑا کر لے گئی۔

چند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والا شخص اچانک زمین سے ہوا میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ مظبوطی کے ساتھ ڈوڑی پکڑنے کی وجہ سے مذکورہ شخص ہوا میں جھومتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

بعدازاں ڈوڑی کو ہاتھ سے چھوٹنے پر مذکورہ شخص زمین پے آ گرتا ہے۔

اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts