نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر حلف اٹھا لیا

image

امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب نیویارک کے سٹی ہال میں منعقد ہوئی جہاں ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر حلف لیا۔

تقریب میں نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے ظہران ممدانی سے عہدے کا حلف لیا جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ حلف برداری کی تقریب کو نیویارک کی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نے 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ نیویارک کے 112ویں میئر منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ظہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دی بلکہ ان کے ساتھ مل کر نیویارک کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US