جنگ میں 2025 کے دوران 5 لاکھ 10ہزار یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے، روسی وزارت دفاع

image

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025 میں یوکرینی فوج کو جانی اور ساز وسامان کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور روس یوکرین جنگ کے دوران 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے۔

تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع اور روسی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران روسی فوج نے یوکرینی فوجی ساز وسامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا جس میں 19 لڑاکا طیارے، 50 سے زائد میزائل سسٹمز، 67,000 سے زیادہ ڈرون اور 6,500 سے زائد ٹینک اور دیگر بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

تاس کے مطابق یہ اعداد و شمار روسی دفاعی ذرائع پر مبنی ہیں اور یوکرین کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US