غزہ کے بچوں کی تکلیف نے جیکی چن کو آبدیدہ کر دیا

image

معروف ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت اور بمباری کی ویڈیوز دیکھ کر گہرا غم ظاہر کیا۔

حال ہی میں ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے بھی غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے۔جیکی چن نے کہا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہوکرکیابنو گے؟ بچے نےکہا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

جیکی چن نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی یہ بتاتی ہے کہ بڑھنا ایک نعمت ہے اور وہ ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے مظالم نہ صرف دل دکھانے والے ہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک انسانی المیہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US