یمن کے معروف عالمِ دین اور قرآن کے معلم شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی دورانِ تدریس اچانک انتقال کر گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ یمن کے صوبہ مآرب میں نورہ مسجد میں قرآن کی درس و تدریس کے دوران اچانک کرسی سے نیچے گر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرحوم حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے اور ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے کہ اسی دوران ان کا انتقال واقع ہوا۔ مرحوم شیخ الثنانی پی ایچ ڈی کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے حامل تھے اور ان کے جانے سے صوبہ مآرب ایک ممتاز مذہبی اور تعلیمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف یمن بلکہ دنیا بھر میں علماء اور شاگردوں کے لیے صدمے کا باعث بنا ہے، اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔