موسلا دھار بارش میں بھی طواف کعبہ جاری رہا۔۔ کعبہ کے خوبصورت مناظر

image

مکہ میں تیز بارش کے دوران عمرہ ادا کرتے زائرین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین کعبے کے طواف میں مشغول ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہے گا۔ مکہ، ریاض، ال باہہ اور ال قاسم میں تیز بارش جبکہ مدینہ،جزان،ہیل،تبوک، ال جوف وغیرہ میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عمرے کے دوران بارش ہونے اور موسم خوشگوار ہونے پر زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts