زمانے میں ہوا کرتا تھا کہ ننھی جان گھر پر دائی کے ہاتھوں اس دنیا میں آتی تھیں اور پھر دور جدید ہوا اور اسپتالوں میں بچے پیدا ہونے لگے لیکن اب ایک ماں نے بچے کو ٹیسلا کار میں جنم دیا ہے۔
یہ واقعہ امریکا کا ہے جب حاملہ ماں نے کار کی فرنٹ سیٹ پر اپنے خوبصورت بچے کو مشہور زمانہ کار ٹیسلا میں جنم دے ڈالا۔
بچہ اور ماں دونوں ہی صحت مند ہیں تاہم ٹیسلا کا میں پیدا ہوانے کی وجہ سے اس بچے کا نام " بیبی ٹیسلا" رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جس وقت بچہ پیدا ہوا تو اس وقت کار "آٹو پائلٹ فیچر" پر تھی جس سے کار روڈ پر خود بہ خود ہی چلتی رہی یہی نہیں بلکہ جب سرک پر زیادہ ٹریفک ہوتی تو تب کار پہلے سے اور زیادہ اچھے انداز سے چلتی۔
اس خاتون کا نام یرین شیری ہے جن کی عمر 33 سال ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام کیٹنگ ہے اور انکی عمر 34 سال ہے یہی نہیں بلکہ ان کے خاوند اور انکی ایک بچی بھی اس وقت کار میں موجود تھے جس وقت انکی ماں نے ایک بچے کو جنمم دیا۔
اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتا دینا بہت ضروری ہے کہ یہ ایک الیکٹرک ٹیسلا کار ہے جو پوری دنیا میں اپنے ان ہی طرح کے فیچرز کیلئے ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر پھیلا جس کے بعد ٹیسلا کار کے نام پہلے سے اور زیادہ مشہور ہو گیا۔