بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو، ہم دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عقلمند انسان بھی ان 5 تصویروں کو ایک بار میں سمجھ نہیں سکتا

image

اکثر ہم زندگی میں بہت ساری ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو اتفاقاً عمل میں آجاتی ہیں۔ مثال کے طور پر دو بلیاں ایک ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں ان میں سے ایک کا سر کا نظر آتا ہے لیکن دوسری بلی کا نہیں یا پھر کسی ایک کا دھڑ غائب لگتا ہے۔ علاوہ ازیں دیوار پر کسی چیز کے سائے سے ایسی شکل کا یا شخص کی پرچھائی بن جاتی ہے جس کو حقیقت میں انسان سمجھ بیٹھتے ہیں۔

اس طرح کی درجنوں تصاویر انٹرنیٹ پر زیر گردش رہتی ہیں۔انہی تصویروں کے بارے میں آج ہم بات کرنے اور دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے صارفین کے دماغ کو چکرا کر رکھ دیا اور ساتھ ہی حیران بھی کر دیا ہے۔

1- ایک آدمی؟

اس تصویر نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ پتھریلی سڑک پر کپڑے کا یہ ٹکڑا ایک آدمی کی طرح لگ رہا ہے جو ہیٹ (ٹوپی) اور کوٹ پہنا ہوا ہے۔ جب بھی آپ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں گے، ممکن ہے آپ کے ساتھ اس طرح کی چیزیں پیش آئیں گی۔

2- پنیر

پنیر اور فرش کا ذیزائن بالکل ایک سا ہوگیا ہے جسے اگر کوئی ڈھونڈنا چاہے تو وہ اسے ملے ہی نا۔

3- گنجوں کی قطار

بس میں سوار تمام ہی گنجے افراد قطار سے بیٹھ گئے ہیں کیا یہ سیٹ صرف بنا بالوں والے افراد کے لیے مختص کی گئی ہے؟ مذکورہ تصویر پہلے ہی لوگوں کو بہت پسند آچکی ہے اور ایک بار پھر لوگ یہ تصیر دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

4- سر تلاش کریں

آپ یہ فوٹو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہوں گے کیونکہ ٹیچر کا دھڑ تو اپنی جگہ موجود ہے مگر سر کہیں غائب ہوگیا ہے۔ لیکن غور سے دیکھنے پر آپ کو سر ضرور نظر آئے گا۔ دراصل ٹیچر کے بالوں اور بورڈ کا رنگ ایک وقت میں بہت زیادہ میچ کر گیا ہے جس کی وجہ سے اس تصویر نے لوگوں کو بار بار دیکھنے پر مجبور کردیا۔

5- آدمی دیوار کے اندر یا پھر کچھ اور

یہ آنکھوں کا دھوکہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس شخص کا آدھا سر دیوار کے اندر نظر آرہا ہے۔ لیکن شاید اس نے اپنا سر جیکٹ کے اندر چھپائے رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US