عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

image

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 94 رکن ممالک، چالیس فیصد آبادی کو ویکسینیشن لگانے میں ناکام رہے ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ نئے آنے والے سال میں رکن ممالک کو چاہیے کہ ویکسینیشن کی مہم کو تیز کردیں۔ مزید کہا کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

جبکہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم غیر معمولی طور پر پھیل رہی ہے۔ اب تک 77 ممالک میں اومیکرون کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اومیکرون کا تصدیق شدہ پہلا کیس جنوبی افریقہ میں آیا تھا، اسکے بعد کووڈ کے متاثرین میں ایک دم سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US