بلاول بھٹو شادی کب کررہے ہیں؟ ہر جگہ چرچے

image

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ہو یا پھر مریم نواز کے بیٹے کی شادی، پاکستانیوں میں سیاستدانوں کی نجی زندگی کے بارے میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

ان تمام چیزوں میں ایک اہم بات جو پاکستانی جاننا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کب اور کو کس سے ہوگی۔ تاہم بلاول کی شادی کے بارے میں پی پی پی کے رہنما منظور وساں نے پیشنگوئی کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وساں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سال 2022 یا پھر 2023 میں ہوگی، جب وہ وزیراعظم پاکستان بن جائیں گے۔

اس کے علاوہ ان کا عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ مجھے ان کا غیر یقینی سا مستقبل نظر آرہا ہے۔ مزید کہا کہ ان کا حال بھی سوویت یونین کے آخر صدر میخائل گورباچوف جیسا ہوگا۔

نواز شریف کے وطن واپسی کے حوالے سے بتایا کہ وہ مارچ 2022 سے پہلے ملک میں وطن واپس نہیں آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US