چہرے پر قبائلی ٹیٹو بنا کر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image

آپ نے ہمیشہ دیکھا ہو گا کہ خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر انتہائی خوبصورت انداز میں تیار ہو کر خبریں پڑھتی ہیں۔

مگر اب ایک نیوز اینکر نے اپنے چہرے پر قبائلی ٹیٹو بنوا کر خبریں پڑھی ہیں جسے بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس خاتون کا تعلق نیوزی لینڈ کے شہر ولینگٹن سے ہے اور اس کا نام اورینی کائی پارہ ہے۔

37 سالہ اس نیوز اینکر نے اپنی ٹھوڑی پر ٹیٹو بنا کر اپنے قبیلے کی روایت کو زندہ رکھا ہے ۔اورینی کائی پارہ اس اقدام پر کہتی ہیں کہ یہ روایتی ٹیٹو بنا کر ٹی وی پر آنا میرا خواب تھا جو آج پورا ہو گیا۔

اور میرے قبیلے کا نام مااوری ہے مزید یہ کہ میرے اس اقدام کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ اس قبیلے کی اور بھی عورتیں آئندہ سال اس ٹیٹو کو اپنے چہرے پر سجائے خبریں پڑھتی ہمیں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ جس قبیلے سے یہ نیوز اینکر تعلق رکھتی ہیں ان کی خواتین تھوڑی پر یہ ٹیٹو بناتی ہیں اور یہی ان کی پہچان ہے۔

اب آخر میں ہم بات کرتے ہیں کہ اس منفرد اقدام پر سوشل میڈیا صارفین اورینی کائی پائی کو کیا کہہ کر رہے ہیں، ان کے اس عمل کو انقلابی قرار دیا جا رہا ہے اور نوکھے ہونے کے باعث تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts