کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ اب انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آج سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی پابندی دوبارہ سے لگا دی گئی ہے۔
یہ پابندیاں آج صبح 7 بجے سے نافذ کر دی گئیں ہیں۔
یہی نہیں اب سعودی وزارت داخلہ کے ایک زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مملکت میں
دوبارہ سے بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی جا رہی ہے۔
مزید یہ کہ اب نماز کے ساتھ ساتھ مطاف میں بھی پھر سے سماجی فاصلہ قائم رکھا جائے گا اور پہلے کی طرح اب دوبارہ مطاف میں سماجی فاصلے کیلئے ٹریکس بنائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
اور تو اور اب نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے مصلوں کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔