پیارے بیٹے تم گھر واپس آجاؤ، شیروانی "سلطان" سے ہی سلائی جائے گی۔۔۔ اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہورہا ہے؟

image

آپ نے اخباروں میں مختلف طرح کے اشتہارات دیکھیں ہونگے، لیکن بھارت کے شہر کلکتہ سے تعلق رکھنے والی شیروانی بنانے والے دکاندار کا شائع کردہ انوکھا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مذکورہ اشتہار کو 26 دسمبر 2021 کو دی ٹیلی گراف نامی اخبار میں شائع کیا گیا تھا۔ سلطان نامی شیروانی بنانے والے دکاندار نے اپنے اشتہار کو مسنگ پرسنز کی طرح شائع کیا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ میرے پیارے بیٹے مجنوں، تم گھر واپس آجاؤ، یہاں ہر کوئی تمہارے لیے پریشان ہے۔ ہم نے تمہاری دونوں باتیں مان لی ہیں، جن میں لیلیٰ، تمہاری دلہن ہوگی اور شادی کی شیروانی "سلطان" شیروانی والے سے ہی خریدی جائے گی۔ کیونکہ اب وہاں پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ جبکہ اس اشتہار کی آخری سطروں میں اسٹور کے رابطے کی تفصیلات اور سوشل میڈیا کا ذکر بھی موجود ہے۔

تاہم یہ اشتہار اخبار میں شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں کچھ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہا ہے کوئی اس انوکھے انداز کو خوب پسند کررہا ہے اور وہیں کچھ صارفین کے نذدیک، اشتہار کا یہ طریقہ غیر اخلاقی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts