غریب ہونا آج کے دور میں کوئی گناہ بن گیا ہے۔ انسان کی بنیادی ضروریات پوری ہو جائیں یہی بہت ہے۔ لیکن بنیادی ضروریات کی دوڑ میں ہم اتنا آگے نکل آئے ہیں کہ اپنے سے نچلے طبقے کو بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں کئی کروڑ لوگ تو ایسے بھی ہیں جن کے پاس نہ تو کھانے کے لیے کھانا ہے اور نہ ہی پینے کے لیے پانی ہے۔ مڈغاسکر افریقی ملک جہاں بچوں کی ہڈیاں باہر نکل آئی ہیں۔
بھوک سے بلبلاتے بچے کی ایک ویڈیو نجی ٹی وی کی جانب سے دکھائی گئی جس میں بچے نے اپنی کہانی بتائی:''
ہمارے پاس نہ تو کچھ کھانے کے لیے اور نہ پینے کے لیے کچھ ہے۔ اب ہم سے کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا۔
یہاں قحط سالی اتنی زیادہ ہے کہ ہمیں لگتا ہے اب زندہ نہیں بچیں گے۔ ہم اب جوتوں کو پکا پکا کر کھاتے ہیں۔ پتھروں کو ابال کر ان کا پانی پی لیتے ہیں۔ اگر پانی نہیں ملتا تو پتوں کو کوٹ کر ان کا رس پیتے ہیں۔
''