زندگی بھی انسان کا کے ٹو پہاڑ کے برابر امتحان لیتی ہے۔ یہ بات دراصل کرنے کا مقصد صرف ایک ہی ہے۔
اور وہ یہ ہے کہ جب ایک ماں حاملہ ہو اور اس کا شوہر اس دنیا سے رخصت ہو جائے ۔یہ واقعہ بھارت کا ہے جہاں ایک لڑکی اور لڑکا ایک ہی دفتر میں کام کرتے تھے۔ کام کے دوران ہی اس 23 سالہ لڑکی کی ملاقات ایک ابھیشیک نامی لڑکے سے ہوئی۔
ساتھ کام کرتے کرتے انہوں نے یہ لمبی زندگی ایک ساتھ جینے کا فیصلہ کر لیا اور ایک سے دو سال کے بعد ہنسی خوشی شادی کر لی۔ زندگی میں کوئی غم نہ تھا، مزید یہ کہ شادی کے کچھ وقت بعد یہ لڑکی امید سے ہو گئی۔
جس پر یہ دونوں بہت خوش ہوئے اور سوچا کہ اب زندگی مکمل ہو گئی ہے جس پر قدرت کے شکر گزار بھی ہوئے۔
مگر اصل تکالیف تو اب شروع ہونی تھیں جب صرف 29 سال کی عمر میں اس لڑکی کو شوہر اچانک ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ جس کی وجہ سے پھولوں جیسی زندگی تباہ ہو گئی۔
اب لڑکی ہمیشہ پریشان ایک کمرے میں بیٹھی یہ سوچتی رہتی کہ اب وہ زندگی کا لمبا سفر اکیلے کیسے طے کرے گی۔ مگر پھر اپنی اولاد کے بارے میں سوچا اور دوبارہ اٹھ کھڑی ہوئی۔
اس کے علاوہ اب اپنی بیٹی کو شاہانہ طرز زندگی فراہم کرنے کیلئے ایک آئی۔ ٹی فرم میں ملازمت کرنے لگی۔ اور جب اس کی بیٹی نے دنیا میں قدم رکھا تو یہ مرجھیایا ہوا پھول پھر سے کھل گیا۔
اب یہ لڑکی دن بھر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتی اور اسکی تربیت کرتی رہتی۔ یہ ایک سچی کہانی ہے جس میں یہ اکیلی لڑکی کہتی ہے کہ میں اور میری بیٹی ایک حقیقی
جنگ جو ہیں جو اکیلے بھی ہنسی خوشی رہ رہے ہیں تاہم اپنے ابھیشیک کی کمی ہمیشہ اندر سے کھاتی ہے مجھے۔