یہ روٹی وزن بھی کم کرسکتی ہے اور جلدی ہضم ہوتی ہے۔۔ جانیں ڈاکٹر کی بتائی ہوئی روٹی کھانے کے بعد کیسے جسم میں فوری تبدیلی آتی ہے؟

image

جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو لوگ پہلا مشورہ روٹی چھوڑنے کا دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کوشش میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں اور وزن پر قاو بھی پالیتے ہیں لیکن روٹی کو مکمل طور پر زندگی سے نکال دینا کافی مشکل ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی روٹی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو عام روٹی سے زیادہ لذیذ بھی ہے اور اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ساتوک روٹی

یہ روٹی بھارت میں ساتوک روٹی کے نام سے مشہور ہے۔ اس روٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 50 فیصد عام آٹا جب کہ 50 فیصد سبزیاں ملائی جاتی ہیں۔ بھارت میں لوگوں کو اس روٹی کی جانب راغب کرنے کے لئے ڈاکٹرز بھی لوگوں کو اس کے فائدے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

روٹی پکانے کا طریقہ

ساتوک روٹی کو پکانا بہت آسان ہے۔ اپنی پسند کی یا موسم کی کوئی بھی سبزی لیں۔ دھو کر چھیلیں اور موٹا موٹا کاٹ لیں۔ اس روٹی کو کدوکش کرکے باریک کرلیں۔ چاہیں تو گرائینڈ بھی کرسکتے ہیں۔

اب جتنا عام طور پر روٹی پکانے کے لئے آٹا نکالتے ہیں اس کا آدھا نکالیں اور پسی ہوئی سبزی آٹے میں ملا کر گوندھ لیں۔ چاہیں تو پانی بھی ملا لیں۔ اس روٹی کو عام توے پر نہیں پکایا جاتا بلکہ مٹی کا توا استعمال کیا جاتا ہے۔

صرف مٹی کے توے پر پکائیں

ساتوک روٹی پکاتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں نمک، تیل یا کوئی دوسری چیز نہیں ملانی نہ ہی اسے براِہِ راست آنچ یا پھر المونیم کے توے پر پکانا ہے کیونکہ اس سے سبزی کے تمام غذائی اجزاء ضائع ہوجاتے ہیں۔ یہ روٹی سبزی کے ذائقے کی وجہ سے عام روٹی سے زیادہ مذیدار ہوتی ہے۔

اس روٹی سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

عام روٹی کے مقابلے میں آدھا آٹا شامل ہونے کی وجہ سے یہ روٹی معدے پر بھاری نہیں پڑتی اور سبزی موجود ہونے کی وجہ سے جلدی ہضم ہوجاتی ہے۔ اگر آپ دن میں دو روٹی کھاتے ہیں تو اس روٹی کے استعمال سے پہلے کی نسبت پیٹ میں آٹے کی آدھی مقدار ہی جائے گی جس سے وزن بھی کم ہوگا، بھاری پن محسوس نہیں ہوگا اور شامل کی گئی سبزی کے فائدے بھی حاصل ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US