پاکستان سول ایسوسی ایشن نے باہر سے آنے والی تمام مسافروں کو پرواز میں بیٹھنے سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پہنچ کر تمام مسافروں کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی کروانا ہوگا۔
سی اے اے کے حکم نامے کے مطابق اگر کسی مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے دس روز تک قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گاجس کے اخراجات مسافر خود اٹھانے کا پابند ہوگا۔ جبکہ وہ ممالک جن کے پاکستان سفر پر پابندی تھی ان کی کیٹگری بی اور سی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔