کیا واقعی کراچی کے اسکول بند ہونے والے ہیں ۔۔ محکمہ صحت نے اعلان کر دیا

image

اب سندھ حکومت دوبارہ سے اسکول بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اور کراچی اس سے صوبے بھر میں سب سے متاثر ہ شہر ہے۔

اس حوالے سے صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آنے والے 2 سے 3 دن کے اندر اندر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

جبکہ گزشتہ روز یعنی کہ 3 جنوری 2022 کو تمام تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔

مزید یہ کہ اس مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے اسپیشل اسٹنٹ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون سے متاثرہ اشخاص کی تعداد 8 عشاریہ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

اس لیے اب پھر سے اس نئی قسم سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی لازمی برقرار رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US