کراچی والے دوبارہ ہو جائیں تیار ۔۔ تیز بارش کتنے بجے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

image

کراچی میں بھی اب بلوچستان کی طرح تیز بارشوں کی نوید سنا دی گئی ہے۔ چیف میٹروجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل شام کو کراچی میں تیز بارش ہو گی۔

جبکہ آج شہر کا موسم ابر آلود رہے گا اور شہر میں کل شام تک بوندا باری ہوتی رہے گی ۔

کراچی کے موسم پر بات کرتے ہوئے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمع کی صبح تک سندھ سے نکل جائے گا۔

لیکن اب تک گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کا پانی شہر قائد کی سڑکوں پر ابھی تک جمع ہے جسے نکالا نہیں جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ سڑکوں پر جمع پانی سے صبح سویرے اپنی اپنی نوکریوں اور کام پر جانے والے حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US