بچہ برف کے اندر ہی دھنس گیا ۔۔ برف باری کے دوران جب ماں نے بچے کو برف میں اچھالا تو کیا ہوا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیو دیکھی گئی ہیں جن میں منفرد اور دلچسپ چیزیں ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں برف باری شدید ہو رہی ہے اور گھر کے لان میں برف ہی برف موجود ہے۔

ویسے تو ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاتی ہیں جس میں برف باری کے دوران منچلے موسم کو انجوائے کر رہے ہوتے ہیں۔

لیکن اس ویڈیو میں ایک خاتون اپنے نوزائدہ بچے کو برف باری میں گھر سے باہر لے کر نکلی ہے، بچے کو گرم کپڑے پہنا کر ماں برف باری انجوائے کر رہی ہے۔

جبکہ اس دوران ماں نے بچے کو برف باری میں بھی اچھال دیا، اور بچہ برف کی تہہ کے اندر چلا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے بیٹے کو اچھال کر برف میں پھیک دیا، خوش قسمتی سے نوزائدہ بچے کو کچھ ہوا نہیں، بلکہ بچہ بھی ہنس رہا تھا۔

اگرچہ اس معاملے میں خوش قسمتی تھی مگر ہر بار قسمت ساتھ دے یہ بھی ممکن نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US