اگر مجھے نشانہ بنایا گیا تو ایران کو تاریخ کا سخت ترین جواب ملے گا، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کئی برسوں سے انہیں نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ کافی عرصے سے ایران کی"ہٹ لسٹ" پر ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے انہیں قتل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو وہ پہلے ہی امریکی اعلیٰ حکام اور فوج کو سخت ترین ردعمل کی ہدایات دے چکے ہیں۔ ان کے بقول ایسی صورت میں ایران کو ایسا جواب دیا جائے گا جو اس نے اپنی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے اگر وہ نہ رہے تو لوگ انہیں یاد رکھیں گے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے اس بیان پر کوئی مزید وضاحت جاری نہیں کی گئی جبکہ ایرانی حکام کی طرف سے بھی تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر بعض شرکاء کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے اور ایسے بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے جن میں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US