خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک پیغام

image

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متنازع امور کا پائیدار حل صرف سفارت کاری، مسلسل مذاکرات اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ عاصم افتخار نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور علاقائی استحکام کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حساس مذاکرات کے دوران ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے جو غلط فہمیوں اور مزید کشیدگی کا سبب بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کوششوں کا محور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US