خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں جائیداد کے تنازع پر دو بیٹوں نے اپنے والد کو کمرے میں رسیوں سے باندھ کر قید کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ علاقے کوٹ جائی میں پیش آیا، جہاں بزرگ شہری اپنی جائیداد میں بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں کو بھی حصہ دینا چاہتے تھےجس پر دونوں بیٹوں نے انہیں زبردستی کمرے میں قید کر دیا۔
واقعے کی اطلاع بزرگ شہری کی بیٹی نے پولیس کو دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔