میں تمہاری بیوی ضرور ہوں لیکن سرکاری ملازم بھی ہوں ۔۔ بیوی کو لیٹ لینے آنے پر شوہر کو بیوی نے سڑک پر کیسے سزا دی؟

image

ویسے آپ نے بہت سنا ہوگا کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا لیکن کبھی آپ نے میاں کو روڈ پر بیوی سے پٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

اب ہم آپکو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس میں ایک میاں بیوی سڑک پر کھڑے ہیں اور اب یہاں میاں کو کسی بات پر بیوی نے خوب پیٹا۔

میاں بیوی کے پہناوے اور اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان سے ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان کے کس شہر سے ہے۔

برقعے میں ملبوس اس خاتون نے پہلے تو اپنے خاوند کو زور دار طریقے سے لاتیں ماریں پھر مکے بھی مارے اور برا بھلا بھی کہا لیکن خاوند خاموشی سے اپنی بیوی کا یہ رویہ برداشت کرتا رہا۔

آخر کار بیوی خاوند کے ساتھ جب موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جانے لگی تو موٹر سائیکل پر بھی خاوند کو پہلے سیدھے ہاتھ سے اور پھر الٹے ہاتھ سے تھپڑ بھی مارے۔

یہ بالکل ایک برا عمل ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین بیوی کے اس رویے پر بھی بہت خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے کہ بیوی ان کی سرکاری ملازم ہے۔

اور اس ویڈیو کو بھی اسی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا کی زینت بنایا گیا ہے کہ لگتا ہے بیوی سرکاری ملازم ہے اور شوہر گھر میں رہتا ہے کام نہیں کرتا کوئی اور پھر بھی اپنی بیوی کو لیٹ لینے پہنچا۔

مزید یہ کہ اب تک سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts