عرب ممالک میں اونٹ دوڑ روایتی طور پر منعقد کی جاتی ہے، لیکن جیسے جیسے زمانے میں جدت آ رہی ہے، اسی طرح اونٹوں کی دوڑ بھی منفرد ہوتی جا رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
خلیجی ریاست کویت کے احمدی گورنریٹ میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے میں کچھ منفرد ہوا ہے۔ دراصل 20ویں بین الاقوامی چیمپئین شپ کا آغاز کویت میں ہوا ہے، اس چیمپئین شپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اونٹوں کی دوڑ ایک جدید انداز میں منعقد کی گئی ہے۔
6 روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اونٹوں پر انسان نہیں بلکہ روبوٹس کو نصب کیا گیا ہے، یہ میلہ اسی انفردایت اور دلچسپی کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
عام طور پر اونٹ دوڑ میں انسان چابک کے ذریعے اونٹوں کو کنٹرول کرتے ہیں مگر اس دوڑ میں روبوٹ کے ذریعے اونٹ کو کنٹرول کیا گیا تھا۔
واضح رہے عرب ممالک میں اونٹ کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔