ٹک ٹاکر حریم شاہ ہمیشہ ہی متنازعہ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ان سے متعلق کئی چیزیں منظر عام پر آئیں لیکن اس دفعہ ان کے شوہر سے متعلق بھی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ سندھ پولیس کے برطرف سپاہی ہیں جو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیے گئے۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف ایک اِسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ جاری کی جس میں ان پر بھتہ جمع کرنے، منیشات فروشی، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اسپشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 مسلم کمرشل اور خیابانِ بخاری میں اپنی بلیک ویگو میں گھومتے اور مختلف ہوٹلوں میں بیٹھے دکھائی دیئے۔
ایس ایس پی عرفان زمان کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔