اربوں روپے کا خالص سونا پارک میں کھلے عام کیوں رکھا گیا ہے؟

image

نیو یارک کے سینٹرل پارک میں ایک جرمن مصور اور مجسمہ ساز نے سونے کا ٹھوس چوکور ٹکڑا سرِ عام رکھ دیا ہے۔ سونے کے اس ٹکڑے کی قیمت 11.7 ملین ڈالرز یعنی پاکستانی دو ارب سے بھی زیادہ ہے۔

یہ سونے کا ڈلا کرپٹو کمپنی کی ضمانت بنے گا

اس فن پارے کے تخیلق کار کاستسیلو ہیں جنھوں نے اسے “سوکلے موندے“ یعنی زمین کی بنیاد کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فن پارہ قدیم و جدید زمانے کے مکالمے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سونے کے مجسمے کا مقصد یہ کہ مستقبل میں یہ مجسمہ کاستیلو کوائن نامی کرپٹو کرنسی کی ضمانت بنے گا۔

کوئی چوکیدار موجود نہیں

اگرچہ لوگ اس سونے کے بڑے سے ڈلے پر بیٹھ کر تصاویر بنواتے ہیں اور جو جی میں آتا ہے کرتے ہیں، کوئی کسی کو نہیں روکتا نہ ہی یہاں کوئی پہرے دار موجود ہے۔ البتہ اس ڈلے کو جدید ترین سیکورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US