لتا منگیشکر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی تھی، ان کی سُریلی آواز کو ہر ایک نے خوب پسند کیا، ان کے مداحوں میں صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ کئی مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے نامور اور مشہور شخصیت جنرل ضیاء الحق کے بارے میں عام تاثر یہی تھا کہ وہ موسیقی کے خلاف تھے، لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹ اور بھارتی صحافی کے انٹرویو کے حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کر رہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق بھی لتا منگیشکر کے فین تھے۔
اگرچہ جنرل ضیاء سے متعلق اس خبر پر کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا مگر ان کے ایک انٹرویو کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1982 میں جنرل ضیاء نے مشہور بھارتی صحافی کلدیپ نائر کو انٹرویو دیا گیا تھا، کلدیپ نائر کی جانب سے جنرل ضیاء سے شکوہ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکار پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
جس پر جنرل ضیاء نے کہا کہ میں ذمہ دار آدمی ہوں۔ میں خود لتا منگیشکر کے گانے سنتا ہوں، لیکن اگر آپ انہیں گانے کے لیے پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں تو میں ابھی نہیں کہوں گا کیونکہ یہ موجودہ پاکستانی جذبے سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
دراصل جنرل ضیاء ایک اسلامی ریاست کا نفاذ چاہتے تھے، اس حوالے سے انہوں نے کئی چیزوں پر پابندی بھی لگائی تھی۔
اس انٹرویو کے حوالے سے بھارتیوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، کچھ اس فیصلے پر ردعمل نہیں دے رہے تھے تو کوئی پاکستان پر تنقید کر رہا تھا۔