آپ کا صابن اصلی ہے یا جعلی؟ محسن بھٹی نے بتایا آسان طریقہ جس سے آپ بھی دکان داروں کے دھوکے سے خود کو بچا سکتے ہیں

image

لوگ صابن اور شیمپو اپنی جلد اور بال کی ساخت کے حساب سے خریدتے ہیں لیکن اگر یہ چیزیں نقلی ہوں تو جلد اور بالوں کو فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہی پہنچتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے معروف یوٹیوبر محسن بھٹی نے ایک ایسا طریقہ بتایا ہے جسے اپنا کر آپ بھی اصلی نقلی صابن اور شیمپو کی پہچان کرسکتے ہیں۔

شیمپو کی برانڈڈ بوتلوں میں چربی کا غیر معیاری محلول

محسن بھٹی کہتے ہیں ایک بار وہ ایسے کارخانے پہنچے جہاں تھوک کے حساب سے برانڈڈ شیمپو کی خالی بوتلیں اور صابن کی پیکنگ رکھی ہوئی تھی اور اس میں ڈالا جانے والا ملغوبہ بھی وہیں تیار کیا جارہا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ الگ الگ برانڈز میں ڈالا جانے والا محلول ایک ہی تھا۔ اپنی ویڈیو میں محسن بھٹی نے بتایا کہ انھوں نے ایک ملازم سے پوچھا کہ اس محلول میں کیا ملایا جاتا ہے تو اس نے بتایا کہ پگھلی ہوئی چربی ہوتی ہے جس میں پرفیوم ملا کر خوشبودار بنایا جاتا ہے۔

پہچان کا طریقہ

محسن بھٹی نے اپنے یوٹیوب ویڈیو میں نقلی اور اصلی شیمپو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شقلی شیمپو میں غیر معیاری اجزاء کی وجہ سے بال تیزی سے جھڑنے لگتے ہیں لیکن گاہک برانڈڈ بوتل کی وجہ سے دھوکا کھا جاتا ہے۔ اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ شیپمو اور صابن کو گہری سانس لے کر کئی بار سونگھا جائے۔ اگر اصلی شیمپو یا صابن ہوگا تو صرف خوشبو آئے گی لیکن اگر ملاوٹ زدہ ہوگا تو سونگھنے کے دوران کبھی نہ کبھی ناگوار بو ضرور آئے گی اور یہی نقلی چیزوں کی پہچان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US