اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی واردات آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔ لیکن گذشتہ رات
ایک ایسی انوکھی واردات سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کی بینک سے
اے ٹی ایم مشین ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ چوروں کو جوں ہی معلوم ہوا کہ پولیس پہنچ گئی ہے وہ ملزمان اے ٹی ایم مشین کو فٹ پاتھ پر چھوڑ کر ہی فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ :
''
ملزمان اے ٹی ایم بوتھ سے نکال کر شہزور ٹرک میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے بروقت پہنچ کر چوری کی یہ واردات ناکام بنا دی۔ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بینک کا گارڈ رات میں بینک کے اندر موجود ہوتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اسے پوری کارروائی سے متعلق کچھ علم نہیں ہے۔
پولیس اس حوالے سے مذید تحقیقات کر رہی ہے۔
''