یہ کہنا غلط نہیں کہ انسان کی پہچان اس کے اندر موجود انسانیت کے جذبات سے ہی ہوتی ہے۔ انسانیت اور ہمدردی کے جذبات سے بھرپور اس ویڈیو میں موجود شخص نے بھی ایک ایسی ہی مثال قائم کی ہے۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی برفیلے پانی میں اس شخص نے کتے کے بلکنے کی آواز سنی اس سے رہا نہیں گیا اور وہ برفیلے پانی میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کود گیا۔ کتا پانی میں گرے ہوئے درختوں کے بیچ پھنسا ہوا تھا اور نکل نہیں پارہا تھا لیکن اس نیک دل شخص نے جاکر درخت ہٹائے اور کتے کو باہر نکلنے میں مدد کی۔
بے شک جانوروں سے ہمدردی کی یہ ایک عمدہ مثال ہے۔ ہمارا مذہب بھی ہمیں انسانوں کے ساتھ ساتھ تمام چرند پرند کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔