موسیقی کی دنیا کا بڑا نام لتا منگیشکر جو اب اس دنیا میں تو نہیں رہیں مگر انکے انتقال سے چند دن پہلے کی اسپتال سے ویڈیو وائرل ہو گئی ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بہت بیمار ہیں ان سے تو اب چلا پھر بھی نہیں جا رہا ہے۔ وہیل چیئر پر بیٹھیں اور انکے ناک میں نلکی لگی ہوئی ہے۔ جب ان سے ایک شخص پوچھتا ہے کہ آپ کیسی ہیں تو اتنا بیمار ہونے کے باوجود بھی یہ ہلکا سا منہ ہلا کر کہتی ہیں کہ میں ٹھیک ہوں۔
یہی نہیں بلکہ ایک اور ویڈیو بھی اسپتال کی ہی سامنے آئی ہے جس میں یہ شدید بیمار ہیں اور انہیں 2 خواتین پکر کر چلا رہی ہیں ، اور ان سے باتیں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تا کہ یہ کچھ بولیں اور اچھا محسوس کریں مگر یہ بول نہیں پا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی ویڈیوز پر انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کی بڑی گلوکارہ کا انتقال 6 فروری کو ہوا۔ انہیں جنوری میں کورونا وائرس اور نمونیا ہوا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کنڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا مگر وہ جانبر نا ہو سکیں۔