وزن بڑھنے لگا تو لوگ مذاق اڑانے لگے اور جوڑوں میں بھی درد شروع ہوگیا ۔۔ شازیہ گوہر نے 120 کلو سے اپنا وزن 40 کلو کم کیسے کیا؟

image
وزن بڑھ جائے تو ہر کوئی آپ کو موٹا کہنا شروع کر دیتا ہے۔ کوئی تنز کرتا ہے تو کوئی آپ کی اصلاح کے لیے کہتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو کوئی موٹا کہے تو ایک مرتبہ خود کو آئینے میں دیکھ لیا کریں کہ کہیں واقعی آپ موٹے ہیں۔ پاکستانی ڈراموں میں مختلف کردار نبھانے والی اداکارہ شازیہ گوہر جو سب سے زیادہ مشہور '' میرا دل مریا دشمن '' ڈرامے سے ہوئیں۔ جس میں انہوں نے شاہ میر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

شازیہ گوہر

شازیہ گوہر حال ہی میں شائستہ لودھی کے پروگرام میں آئیں اور انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ: '' ایک مرتبہ میں کسی ڈرامے کی شوٹننگ پر تھی۔ ابھی سین شروع ہونے میں وقت تھا۔ مجھے جو جوڑا پہننے کے لیے دیا گیا تھا وہ میں نے کچھ دیر پہلے ہی پہن لیا تھا لیکن وہ مجھے ٹائٹ تھا، میں نے سوچا کہ اس کی استری خراب نہ ہو جائے تو میں نے فوراً وہ کپڑے بدل لیے جو میں گھر سے پہن کر آئی تھی اس کے بعد میں میک اپ روم میں تھی کہ ایک اداکارہ نے مجھے کہا کہ کپڑے کیوں لیے کہیں وہ پھٹ تو نہیں گئے اور طنزیہ مسکرائیں جس پر میں نے کہا کہ نہیں استری خراب ہونے کی وجہ سے میں نے بدل لیے لیکن اس دن مجھے واقعی احساس ہوا کہ شاید میں موٹی ہو رہی ہوں مکجھے اب وزن کم کرنا چاہیے۔ ''

شازیہ کہتی ہیں کہ:''

میرا وزن بچپن سے ہی زیادہ ہے اور میری ہڈیوں کا بھی وزن زیادہ ہے۔ اس دن جب مجھ پر طنز کیا گیا تومیں ڈاکٹر کے پاس گئی، مجھے السر بھی تھا اور اس سے ہائپرٹینشن اور جوڑوں کا درد بڑھ گیا۔ مجھے الٹیاں ہوتی رہتی تھیں۔ میرا وزن کچھ نہ کھانے پر بھی بڑھتا گیا اور درد جوڑوں میں اتنا کہ چلنا مشکل ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ڈائٹیشن سے ملیں۔ جب ڈائٹیشن سے ملیں تو انہوں نے مجھے معدے کی سرجری کروانے کا کہا۔ یعنی معدے کا منہ چھوٹا کروانے والی سرجری۔ ''

کیا سرجری کروائی؟

اداکارہ کہتی ہیں کہ میں نے پھر اپنی سرجری کروائی لیکنا س کے بعد بھی میرا وزن 6 ماہ بعد کم ہوا۔ میں نے اپنی ڈائٹ کا بھی خیال رکھا لیکن صرف گھر کا کھانا پینا استعمال کیا اور جو دل چاہا ہوی کھایا۔ کھانے میں میٹھے کی شوقین ہوں۔ بیکری آئٹمز پسند ہیں۔ میں نے ان سب کو بھی استعمال کیا اور ورزش بھی کی۔ اس طرح میں نے خود کو 120 کلوگرام سے 70 پر لے آئی۔ لیکن اس سے میری جلد لٹک گئی تو میں نے اپنا وزن 6 کلو بڑھایا تاکہ جلد خراب نہ ہو۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow