یہ اچانک کہاں غائب ہو گئی تھیں؟ جانیے اداکارہ صنم اقبال سے متعلق وہ سچ، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوتی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شخصیات اس وقت کیا کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور ڈرامہ اداکارہ صنم اقبال کا شمار بھی ایسی چند اداکاراؤں میں ہوتا تھا جو کہ اخلاقی اور سماجی حدود کا خیال رکھتے ہوئے کردار میں کھو کر اداکاری کرتی تھیں۔

ان کی اداکاری کی وجہ سے ناظرین انہیں بے حد پسند کرتے تھے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہ صرف اسکرین سے بلکہ خبروں سے بھی غائب ہو گئیں تھیں۔ صنم اس وقت غائب ہوئی تھیں جب ان کا کیرئیر کامیابیوں کے عروج پر تھا۔

لیکن پھر 5 سال بعد ایک مارننگ شو میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صنم اقبال کا انتقال ہو گیا ہے، اس خبر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر کئی چرچے ہوئے، انہی میں کچھ خبریں یہ بھی آئیں کہ یہ خبر غلط ہے۔

اور پھر یہ خبر بھی سامنے آ گئی کہ صنم اقبال کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ وہ شادی کے بعد بیرون ملک چلی گئی ہیں۔ صنم اقبال بہت کم میڈیا انٹرویو دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں سوائے اداکاری کے کسی دوسرے چینل پر نہیں دیکھا گیا۔

صنم اقبال کینیڈا میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سے متعلق یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں، کہ ان کو شوبز سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تھی لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow