عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی زندگی کے مشکل لمحات میں والدین کا ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے سے متعلق پوسٹ شئیر کی جو ہر طرف وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبیٰ کی جانب سے رواں ماہ 10 فروری کو عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اُنہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق طویل پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کی تھی اور انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت سے 14 مہینے قبل ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
اب طوبیٰ انور کی جانب سے ایک انسٹا پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام شئیر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی کی کڑکتی دھوپ میں ایک سائے دار درخت کی طرح ماں باپ کی چھاؤں ہمیشہ محفوظ رکھتی ہے۔
طوبیٰ انور نے مزید لکھا کہ میری حیات کی خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں۔ آخر میں انہوں نے تمام والدین کے لیے لکھا کہ اللہ پاک سب والدین کو صحت دے، آمین۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبیٰ انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے اُن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔