چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی ہو تو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ ۔۔ عامر لیاقت نے نوجوان خاتون سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اُن کے شو کے تنازعات ہوں یا ان کی شادیاں، لوگ اکثر انہیں وائرل شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

رواں ماہ 10 فروری کو عامر لیاقت حسین 18 سالہ دانیہ شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ اپنی نئی اہلیہ کے ہمراہ وہ اکثر ویڈیوز میں نظر آتے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کے تنقید کی زد میں رہنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اپنی سے بہت کم عمر کی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں اور نوبیاہتا جوڑے کے درمیان عمر کا اتنا فرق سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

عامر لیاقت نے حال ہی میں ایک نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی۔

عامر لیاقت نجی ٹی وی کے پروگرام میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی۔ جب اینکر نے ان سے سوال پوچھا کہ ان کی بیویوں کے ساتھ عمر کے بڑے فرق کے بارے میں ان کے خیالات کیا ہیں۔

عامر لیاقت جواب میں جواب میں نبی پاک ﷺ کی مثال دی کہ اگر ایسا ہوتا تو نبی کریم ﷺکی سب سے کم عمر اہلیہ اُم المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاہیں اور انہیں کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ یا اللہ میں سب سے محبت کرتا ہوں سب سے برابری کرتا ہوں لیکن سیدہ عائشہ کے معاملے میں بے اختیار ہوں مجھے معاف کرنا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی ہو تو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ آپ اس کا خیال رکھتے ہیں۔ ایک صاحبان کی طرح آپ اسے رکھتے ہیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ جب بیوی اپنے والدین کو چھوڑ کر آپ کے پاس آتی ہے تو اس کے ساتھ کئی رشتے جوڑے ہوتے ہیں، آپ پر فرض ہے آپ ان سارے رشتوں کو نبھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US