سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی تصویر اور ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں سیلیبریٹیز کی پرانی یادیں شامل ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
میناکشی ششادری:
میناکشی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی ان پرانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز کی بدولت بہت جلد سب میں مقبولیت حاصل کر لی تھی۔ اداکارہ 1963 کو بھارت میں پیدا ہوئی تھیں، جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلوگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
میناکشی نے نہ صرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ اور ڈانسنگ میں بھی نمایا کارکردگی دکھائی تھی، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
حال ہی میں میناکشی کی جانب سے اپنی تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جسے دیکھ کر ناظرین حیران رہ گئے تھے۔ کیونکہ جس میناکشی کو ناظرین ٹی وی اسکرین پردیکھا کرتے تھے اسے اس طرح دیکھ کر افسردہ بھی ہوئے اور حیرام بھی۔
ٹوئیٹر پر میناکشی جب کبھی تصاویر اپلوڈ کرتی تھیں تو ہمیشہ ماضی سے موازنہ کرنے والی دو تصاویر اپلوڈ کرتی تھیں جس میں ایک طرف حالیہ اور دوسری طرف ماضی کی تصویر ہوتی تھی۔
لیکن اس بار اداکارہ نے ایک ہی تصویر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنا نیا ہئیر اسٹائل مداحوں کو دکھایا،سب دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ جس میناکشی کے لمبے بال تھے، بڑی بڑی آنکھیں تھیں اب وہی میناکشی چشمہ لگائے چھوٹے چھوٹے بالوں کے ساتھ منظر عام پر آئی تھیں۔
ان کی اس تصویر کو دیکھ کر کئی مداح پریشان بھی ہوئے کہ کہیں اداکارہ کیس بیماری میں تو مبتلا نہیں؟ جبکہ کئی صارفین انہیں دیکھ کر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے تھے۔
اداکارہ نشو:
پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام جس نے سب کی توجہ حاصل کی، اداکارہ نشو۔ اپنی خوبصورتی، بڑی بڑی آنکھوں، لمنی زلفوں اور بہترین اداکاری کی وجہ سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ نشو 1954 میں گجرات شہر میں پیدا ہوئیں۔
فلم انڈسٹری میں نشو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ کا اصلی نام بلقیس بیگم ہے۔ لیکن چونکہ فلمی دنیا میں کامیابیاں سمیٹ رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ اب ان کا نام نشو ہے۔ اداکارہ کو لوگ اس لیے بھی پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری کی شروعات اسکول کے تھیٹر پروگرام سے ہی کی تھی، یعنی اداکاری کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا۔
1970 میں اپنی پہلی فلم بازی میں ایسی کارکردگی دکھائی کے ناظرین سمیت فلم ڈائریکٹرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ اور پھر رنگیلا، ٹائیگر گینگ، روپ بہروپ، بازیگر، یہ امن سمیت کئی فلموں میں کامیابیاں سمیٹیں۔ آخری بار اداکارہ فلمی پردے پر اس وقت نظر آئی تھیں جب وہ وحید مراد اور ندیم بیگ کے ساتھ پراجیکٹ کر رہی تھیں۔
اداکارہ کے بچے صاحبہ اور حمزہ بھی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں، اور والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب نشو بھی کافی تبدیل ہو چکی ہیں، بیٹی صاحبہ جب کبھی والدہ کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرتی ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ ماں کی خوبصورتی اب بیٹی میں منتقل ہو رہی ہے۔
اگرچہ مداح اپنے وقت کی بے مثال اداکارہ کو دیکھ کر جذباتی بھی ہو جاتے ہیں، لیکن وہ اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے اب تک اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے۔