حریم شاہ یہ پاکستان کی وہ جانی مانی شخصیت ہیں جنہیں ہر کوئی جانتا ہے۔ اب انکی ایک اور ویڈوی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر انکے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے وہ بھاگتی ہیں تو شیر بھی ان کے پیچھے بھاگتا ہے۔
یہ ویڈیو انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انکے ہاتھ میں ایک موبائل فون ہے اور وہ آرام سے کھڑی ہیں۔
لیکن شیر ان کی جانب بڑھات ہے جسے ایک فرد روکنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے پر وہ ناکام رہتا ہے اور حریم شاہ بھاگتے ہوئے ڈر کے مارے چیخ مارتی ہیں۔
اسی دوران ان کے گارڈ نے انہیں اپنی حصار میں لے لیا تا کہ یہ شیر کے شکار سے محفوظ رہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 23 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔