پاک بحریہ کا کارنامہ ، بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کی پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک بحریہ کے انسدادِ سب میرین یونٹ نے یکم مارچ کو بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا۔
اور پاک بحریہ کا بھارتی آبدوز پکرنے کا گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔ یہی نہیں بلکہ میجر جنرل بابر افتخار کا مزید یہ کہنا تھا کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے۔