ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی ٹی پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’چند ایسے افراد جو عوام اور اس ملک سے تعلق نہیں رکھتے ہیں نے لوگوں کو قتل کیا۔ کچھ دہشت گردوں کو باہر سے ملک میں داخل کیا گیا، مساجد کو آگ لگائی گئی اور رشت میں بازاروں کو جلایا گیا۔‘ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ️ ’اسرائیل کا مقصد ملک کو ’افراتفری‘ کی طرف دھکیلنا تھا‘۔
- ایران کا مظاہرین کو بھڑکانے والے 600 'موساد کے ایجنٹوں' کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ
- امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے شام میں نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کے اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔
- 'اشتعال انگیزی اور تخریب کاری میں کمی آ رہی ہے': ایرانی وزیرِ داخلہ کا دعویٰ
- ایران میں 28 دسمبر کو شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور ایرانی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
- انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مظاہروں میں اب تک کم از کم 50 مظاہرین اور 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے۔
ہلاکتوں کی منصوبہ بندی ناقابل برداشت ہے، عوام ’افراتفری‘ کو روکیں: ایرانی صدر کا قوم سے خطاب