پشاور میں جمعے کی نماز کے وقت مسجد کے اندر دھماکہ

image
نمازِ جمعہ کے وقت پشاور میں قصہ خوانی کی جامع مسجد کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ ایک حساس علاقہ ہے۔ یہاں ماضی میں بھی کئی مرتبہ جمعے کے دن ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدت زیادہ تھی۔ قریبی کھڑی گاڑیاں بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پشاور کا علاقہ کوچہ رسالدار میں ہونے والے زور دار دھماکے سے اہلِ علاقہ میں بھی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ علاقے کے سب سے قریب لیڈی ریڈنگ ہسپتال ہے جہاں زخمیوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی شدت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے. دھماکے سے قبل فائرنگ بھی سنی گئی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق 30 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts