سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی افسوس ناک واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کچھ سیاسی کارکنان کو دیکھا جا سکتا ہے، ان سیاسی کارکنان کا تعلق جس پارٹی سے بھی ہو مگر ان کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں اور ان کی حرکتوں سے واضح ہو رہا ہے کہ ان لوگوں میں تعلیم کا فقدان ہے۔
یہ ویڈیو شہباز گل کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے صدر جنرل ضیاء الحق کی قبر پر کچھ سیاسی کارکنان موجود ہیں۔
سیاسی کارکنان کی جانب سے کچھ ایسے نعریں لگائے جا رہے تھے جسے دیکھ کر نہ صرف ایک عام انسان افسوس کا اظہار کر رہا تھا بلکہ یہ بھی سوچ رہا تھا کہ کیا یہ عمل انسانیت اور سیاسی تربیت کے مطابق ہے؟
قبرستان اور قبر ایک ایسا مقام ہے جہاں ہر انسان کو جانا ہے اس آخری اور ابدی مقام کے بارے میں کوئی بھی نہیں سوچ سکتا ہے کہ کوئی آکر اس طرح نعرے بازی، ہاتھوں اور پیروں کا استعمال کرے گا۔ اس سے نہ صرف اس شخصیت کے چاہنے والوں کو تکلیف پہنچی بلکہ قبر کی بھی بے حرمتی ہوئی ہے۔
سیاسی دشمنی میں پاکستانی سماج اس حد تک گر چکا ہے کہ یہ تک نہیں اندازہ لگا رہا ہے کہ کہاں کیا بات کرنی ہے، دوسروں کو نیچا دکھانے کی آڑ میں لوگ وہ کام بھی کر رہے ہیں جو کہ انسانیت سوز ہیں اور افسوس ناک بھی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جبکہ صارفین کی جانب سے اس عمل کو افسوس ناک بھی قرار دیا جا رہا تھا۔