دوران حمل ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا ۔۔ جانیے دوسری نور جہاں کہلانے والی گلوکارہ نسیم بیگم کیوں مشہور تھیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ایسے سیلیبریٹیز موجود ہیں جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک گلوکارہ تھیں نسیم بیگم۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستانی پلے بیک سنگر جنہوں نے اپنی مدھم اور سریلی آواز سے نہ صرف پاکستان میں جادو جگایا بلکہ سرحد پار بھی انہیں سراہا جا رہا تھا، ان کی آواز کو لتا منگیشکر کے برابر سمجھا جا رہا تھا۔

بھارتی ریاست امرتسر میں 1936 کو پیدا ہونے والی نسیم بیگم نے کلاسیکل میوزک کی ٹریننگ مختار بیگم سے حاصل کی تھی، اپنی خوبصورت آواز کے دم پر انہیں پہلی بار فلم بے گناہ میں گانے کا موقع ملا تھا اور پھر وہاں سے ان کی مقبولیت آسمان کو چھو گئی۔

50 کی دہائی میں نسیم بیگم کا گانا "نینوں میں بھرے جل" اس حد تک مقبول ہوا کہ ہر چلتی گاڑی اور فلمی دنیا میں یہ گانا سنا جانے لگا۔ اپنے دور میں نسیم بیگم دوسری نور جہاں کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

نسیم بیگم نے بہترین گلوکارہ کے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے۔ 1971 میں پاکستان اور بھارت کے مابین جاری جنگ کے دوران ایک گانا کافی مقبول ہوا، جس کے بول تھے اے راہ حق کے شہیدوں، اس گانے کو نسیم بیگم نے ہی گایا تھا، ان کی آواز میں وہ دکھ، درد، تکلیف اور حوصلہ موجود تھا جس نے جوانوں کو باہمت رکھا۔

پاکستان بننے کے بعد نسیم بیگم خاندان کے ہمراہ لاہور آ گئیں۔ جہاں انہوں نے اپنی گلوکاری کو نہیں چھوڑا، نسیم کو بچپن ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا اور والدین نے بھی اس شوق کو خوب سپورٹ کیا۔

بیشتر پاکستانی اور بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے والی مشہور گلوکارہ نے ان شخصیات کے ساتھ بھی وقت گزارا جو کہ برصغیر کے مشہور گلوکار کے طو پر سامنے آئے۔

نسیم بیگم کی شادی لاہور کے معروف پبلشر دین محمد سے ہوئی تھی، جبکہ ان تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔

لیکن اس وقت ان کے چاہنے والوں کو دھچکا لگا جب خوشی کا لمحہ افسوس میں بدل گیا۔ 29 ستمبر 1971 کو جب وہ ایک اسپتال میں داخل ہوئیں تو امید سے تھیں۔ نسیم بیگم ایک نئی زندگی کو اس دنیا میں لانے والی تھیں مگر شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

نسیم بیگم دوران حمل پیچیدگیوں کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں، یوں اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف گھر والوں کو دھچکا دیا، بلکہ مداح اور گلوکار بھی ان کے اچانک انتقال نے افسردہ کر دیا۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق گلوکارہ کو دوران حمل پیچیدگیوں کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow